• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3699

    عنوان:

    ایک شخص کا ایمان ہے کہ اللہ ایک ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری پیغمبر ہیں، نیز وہ دیگر مسلمانوں کی طرح اسلامی عقائد کو مانتاہے اور احکام پر عمل بھی کرتاہے مگروہ یہ خیال رکھتاہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہوچکی ہے اور ان کے آسمان اٹھالئے جانے پر ایمان نہیں رکھتاہے تو کیا وہ مسلمان کہلائے گا یا خارج از اسلام ہو گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 561/ ب= 452/ ب

    اسلامی عقائد میں سے قرآن کو ماننا بھی ضروری ہے یعنی قرآن کے تمام احکام و مسائل برحق ہیں۔ قرآن میں صراحت کے ساتھ موجود ہے وَمَا قَتَلُوْہُ وَمَا صَلَبُوْہُ بَلْ رَّفَعَہُ اللّٰہُ اِلَیْہِ یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نہ تو یہودیوں نے قتل کیا اور نہ سولی پر لٹکایا ہے، بلکہ اللہ نے انھیں اپنے پاس اٹھالیا۔ اس صراحت کے بعد بھی اگر کوئی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کا قائل ہو تو وہ قرآن کا منکر ہوا۔ وہ کیونکر مسلمان کہا جاسکتا ہے؟

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند