عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 36976
جواب نمبر: 36976
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 368=300-3/1433 اس طرح کے افکار میں اور وساوس میں نہ پڑیں کہ اللہ کی ذات وصفات سے آگے کیا ہیں، اس مسئلہ میں عقل کا گھوڑا لے لنگڑا کردیں، جس قدر باتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتائی ہیں، ہمیں ان ہی پر اکتفا کرنا چاہیے۔ ورنہ آدمی تخیلات کی وادیوں میں بھٹکتے بھٹکتے اپنے ایمان وعقائد کو بگاڑ بیٹھے گا۔ آپ نے دوسری سطر سے آخر تک جو کچھ لکھا ہے، بس اسی پر ایمان لانا ہمارے لیے کافی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند