• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36877

    عنوان: كیا اعمال كا دار ومدار عقائد پر هے

    سوال: قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب ہو کہ عقائد پہلے ہیں یا عمل پہلے؟ اگر کسی کے اعمال بہت اچھے ہوں کیا وہ شخص جنت میں جائے گا ؟یا جس کے عقائد بہت اچھے ہیں وہ جنت میں جائے گا ؟جیسا کہ عمل کا دارومدار نیت پر ہے ، کیا اعمال کا دارومدار عقائد پر ہے؟

    جواب نمبر: 36877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 266=206-3/1433 اعمال کا مدار ایمان وعقائد پر ہے، یعنی اللہ کے یہاں عمل اسی کا قبول ہوگا جو بنیادی عقائد پر ایمان رکھتا ہو۔ اللہ کی وحدانیت پر۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر۔ اللہ کی طرف سے آئی ہوئی تمام آسمانی کتابوں پر۔ اللہ کے تمام فرشتوں پر۔ اللہ کی طرف سے آئے ہوئے تمام نبیوں اور رسولوں پر۔ تقدیر پر بھلا ہو یا برا سب اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان رکھنا اور عقیدہ رکھنا فرض ہے، اس کے بغیر کوئی عمل آدمی کا قبول نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند