• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36687

    عنوان: حضرت محمّد صلی اللہ وعلیہ وسلم کا درود سننا

    سوال: میں دیو بندی ہوں۔ اور میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کا یہ عقیدہ ہے کہ روضہ رسول پر جا کر درود بھجنے پر نبی پاک بذات خود درود کا جواب دیتے ہیں۔ لیکن دور سے یا اپنے مقام سے درود بھیجنے پر فرشتے ان تک پہنچاتے ہیں۔مطلب نبی پاک اپنے روضہ میں تو ہمیں سن سکتے ہیں جس کی با وَ نڈری کافی زیادہ ہے لیکن ایک شہر ، ایک ملک کے فاصلے سے آپ نہیں سن سکتے۔ میرا سوال یہ ہے کہ ایسی کون سی کمیونیکیشن) رابطہ)ہے جو ایک کلومیٹر تک تو کام کرتی ہے لیکن زیادہ فاصلے پر وہ فیل ہو جاتی ہے؟ نبی پاک اگر اپنے روضہ مبارک میں ہمارا درود سن کر اس کا جواب دیسکتے ہیں تو پوری دنیا میں سے کیوں نہیں سن سکتے؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔ میرا اس سوال سے مطلب حاضر ناظر ہونے کا نہیں۔ صرف آپ کا درود سننے سے ہے۔

    جواب نمبر: 36687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 363=43-3/1433 حدیث میں ایسا ہی وارد ہوا ہے: عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من صلّی عليّ عند قبري سمعتہ من صلی عليّ نائیًا اُبلِغتُہ رواہ البیہقی في شعب الإیمان (مشکاة:۸۷) دوسری حدیث میں ہے: عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ما من أحد یسلّم عليّ إلا رد اللہ عليّ روحي حتی أَرُدَّ علیہ السلام رواہ أبوداود والبیہقي في الدعوات الکبیر (مشکاة: ۸۶) تیسری حدیث میں ہے: عن ابن مسعود قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إن للّہ ملائکة سیّاحین في الأرض یبلغوني من أمتي السلام رواہ النسائي والدارمي (مشکاة: (۸۶) اسی کے مطابق اپنا ایمان درست کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند