• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3652

    عنوان:

    سنا ہے کہ قیامت تک بہتر فرقے ہوں گے اور صرف ایک فرقہ ہی جنت میں جائے گا۔ آج میرے ایک دوست نے بتایا کہ صرف تبلیغی جماعت والے ہی جنت میں جائیں گے، کیا یہ صحیح ہے؟ برا ہ کرم، بتائیں کہ کون سا فرقہ جنت میں جائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 512/ ب= 411/ ب

    جو طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے اور جس طریقہ پر حضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم چلے، اس طریقہ پر چلنے والے سب ہی مسلمان جنت میں جائیں گے۔ صرف تبلیغی جماعت والوں کو خاص کرنا صحیح نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند