• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36451

    عنوان: اشاعت السنة والتوحید كے بارے میں

    سوال: میں احمد ہوں اور قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد میں ایم فل کررہاہوں۔ مجھے یہ بتائیں کہ اشاعت توحید و سنہ والی جماعت کیسی جماعت ہے؟میں اکثر ان کے علماء کے بیانات بھی سنتاہوں، ان کے بیانات مجھے اچھے لگتے ہیں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ وہ کیسے ہیں؟ اور آپ کے خیال میں مجھے ان کے بیانات سننے چاہئے؟کیوں کہ مجھے ایک دوست نے بتایا کہ ان کے بیان کو نہ سنا کروکہ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔ میں نے جب اس سے پوچھا کہ کیوں ٹھیک نہیں ہے تو وہ مجھے اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے ۔ اس لیے میں آ پ سے ان کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ براہ کرم، حقیقت بتائیں، میں آپ کا بہت شکر گذار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 36451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 305=114-3/1433 سنا ہے کہ اشاعت السنة والتوحید نام والی جماعت غیرمقلدین کی جماعت ہے اور غیرمقلدین کا بہت سے مسائل میں جمہور علماء سلف وخلف سے اختلاف ہے، یہ لوگ اپنی تقریر وں میں بڑی شد ومد کے ساتھ اپنے اختلافی مسائل کو اس انداز سے بیان کرتے ہیں کہ سننے والا دھوکہ میں پڑجاتا ہے، اس لیے عام آدمیوں کے لیے ان کے بیانات سننا درست نہیں، آپ کے دوست نے جو آپ کو مشورہ دیا ہے وہ درست اور صحیح مشورہ دیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند