• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36428

    عنوان: روح كے بارے میں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ روح کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟ کیا روح زمین پر موجود رہتی ہے؟ کیا یہ عقیدہ درست ہے کہ روح مرنے ک بعد ۴۰ دن تک زمین پر رہتی ہے؟ کیا روح کو بلایا جا سکتا ہے چلے سے؟

    جواب نمبر: 36428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 386=386-3/1433 مرنے کے بعد جسم سے جدا ہوکر روح برزخ میں چلی جاتی ہے اور اَرواح کے احوال چونکہ یکساں نہیں ہیں، بلکہ اعمال وافعال کے اعتبار سے مختلف ہیں، اس لیے مقام بھی الگ الگ ہے، مختصراً یہ کہ نیک لوگوں کی روح علیین میں اور بدوں کی سجین میں چلی جاتی ہے۔ إن مقر أرواح الموٴمنین في علیین أو في السماء السابعة ونحو ذلک کما مر ومقر أرواح الکفار في سجین (تفسیر مظہري) مرنے کے بعد ۴۰/ دن تک روح اِسی زمین پر رہنے کا عقیدہ درست نہیں، روح بلانے کی تصریح نظر سے نہیں گزری۔ روح سے متعلق مزید تفصیل کے لیے دیکھئے کتاب الروح، شرح الصدور وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند