• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36353

    عنوان: مشرک کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: سوال نمبر 1۔مشرک کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ اگر مشرک کے پیچھے نماز پڑھنے کی اجازت نہیں تو جو شخص جان بوجھ کرمشرک کے پیچھے نماز پڑھے ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور کیا سزا ہے؟سوال نمبر 2۔جو شخص بولتا ہے کہ اگر کوئی تمام صحابہ کو کافر قرار دے پھر بھی وہ گستاخِ صحابہ کافر نہیں تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو گستاخِ صحابہ کو کافر نھیں مانتا؟

    جواب نمبر: 36353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 125=77-2/1433 (۱) یہ شخص مسلمان ہونے کا مدعی ہے اور پھر کسی شرک میں مبتلا ہے، یا صاف صاف مسلمان نہ ہونے اور مشرک ہونے کا اقرار کرتا ہے؟ (ب) اسکو امامت کا منصب کس نے سپرد کیا ہے؟ (۲) اس شخص سے اس کا قول خود اسی کے قلم سے لکھواکر اس کی اصل تحریر کو اپنے سوال سے منسلک کریں، تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند