• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36328

    عنوان: اظہار معجزہ نبی کے اختیار میں نہیں ہوتا

    سوال: (۱) کیا نبی پاک کو اللہ نے جو معجزہ عطا کیاتھا، وہ معجزہ نبی کے استعمال کرنے میں نبی کے اختیار میں تھا یا اللہ جب چاہتے تب نبی کے ذریعہ معجزہ ظاہر فرمادیتا؟ (۲ )کیا جس طرح کسی کو کوئی چیز اس کے اختیار میں دی جاتی ہے چاہئے جب وہ استعمال کرے تو کیا اسی طرح نبی کو بھی معجزہ اللہ پاک نے دیا تھا؟ براہ کراس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 36328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 264=176-2/1433 (۱-۲) اظہار معجزہ نبی کے اختیار میں نہیں ہوتا؛ بلکہ اس کا خالق بھی اللہ تعالیٰ ہے جب نبی یا رسول کی سچائی کے اظہار کی ضرورت پڑتی ہے، اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ پر اس کو ظاہر کردیتا ہے، نیزجب نبی یا رسول اظہار معجزہ کا وعدہ یا اعلان کرتا ہے تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان (نبی/ رسول) کے قلب پر القاء ووحی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ (مستفاد من شرح العقیدة النسفیة وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند