• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36284

    عنوان: حضرت ، مجدد کیسے کہتے ہیں؟اور حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے اب تک کے مجددوں کے نام بتا سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت ، مجدد کیسے کہتے ہیں؟اور حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے اب تک کے مجددوں کے نام بتا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 36284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 231=231-2/1433 ہرصدی کے اوائل میں پیدا ہونے والا وہ مصلح جو مسلمانوں میں مروج بدعات کی اصلاح کرتا ہے اس کو مجدد کہتے ہیں (دیکھئے القاموس الوحید: ۱/۲۳۸) چند مجددین حضرات کے اسمائے گرامی یہ ہیں: حضرت عمر بن عبد العزیز ، حضرت امام ابوحنیفہ، حضرت امام شافعی، شیخ عبد القادر جیلانی، امام غزالی، خواجہ معین الدین چشتی، حضرت مجدد الف ثانی سرہندی، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہم اللہ، یہ حضرات اپنے زمانے کے مجدد تھے، سلسلہ وار تمام حضرات کی فہرست مجھے نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند