• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35996

    عنوان: غیر شادی شدہ عورتوں کا جنّت میں نکاح

    سوال: میرا سوال یہ ہے کے جن عورتوں نے دنیا میں شادی نہیں کی ہیں یا طلاق ہونے کے بعد دوبارہ شادی نہیں کی ہے تو ان عورتوں کے ساتھ جنّت میں کون ہوگا؟ کیا انکی ان کے پسند کی مردوں ک ساتھ نکاح کروایا جایگا یا یا انکو اکیلے رہنے دیا جایگا.؟؟؟ جزاکاللہ خیر..

    جواب نمبر: 35996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 217=135-2/1433 جن عورتوں نے دنیا میں شادی نہیں کی، ان کو جنت میں اختیار دیا جائے گا کہ جس آدمی کو وہ پسند کریں، اس سے شادی ہوجائے گی، اگر وہ کسی کو پسند نہ کریں تو ”حورعین“ میں مرد پیدا کرکے اللہ تعالیٰ نکاح کردے گا (محمودیہ:۱/۶۹۳) مطلقہ کے بارے میں کوئی تصریح نہیں ملی، ممکن ہے کہ (ان کو اگر سابقہ شوہر پسند نہ ہو) ان کے ساتھ غیرشادی شدہ عورتوں کا سا معاملہ کیا جائے جو اوپر مذکور ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند