• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35789

    عنوان: رسول الله کے لئے آپ کا استمعال کرنا.

    سوال: (۱) کیا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ضمیر کے طور پر وہ، ان کے وغیرہ استعمال کرنا بے ادبی ہے؟ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہمیشہ آپ کا استعمال کرنا ضروری ہے؟ (2) کیا حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آپ کا استعمال کرنے میں حضرت کو حاضر وناظر ماننے کا شک ہے؟

    جواب نمبر: 35789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 9=2-1/1433 (۱) حسب موقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ”وہ“ ”ان کے“ وغیرہ الفاظ کا استعمال کرنے میں مضائقہ نہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہمیشہ آپ کا استعمال کرنا ضروری نہیں۔ (۲) آپ کا استعمال کرنے میں حاضر و ناظر کا شبہ نہیں، بشرطیکہ آدمی حاضر وناظر کے قصد سے آپ کا استعمال نہ کرے۔ البتہ ہمیشہ اس لفظ کے استعمال سے شبہ ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند