• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35565

    عنوان: معراج

    سوال: یہ ایک حقیقت ہے کہ معراج میں اللہ سے ملاقات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز تحفہ میں ملی، مگر ہم نے سنا کہ ہمارے نبی نے معراج کے دوران پروشلم (مسجد اقصی )میں تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی امامت کی ۔ کیا مجھے اس بارے میں تفصیلات مل سکتی ہیں؟آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 35565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2022=417-1/1433 جی ہاں کتب احادیث میں جہاں معراج کا واقعہ مذکور ہے، وہیں مسجد اقصیٰ میں تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی امامت کرنے کا ذکر بھی موجود ہے، اور قرآن میں ہے: سُبْحَانَ الَّذِیْ اَسْرَی بِعَبْدِہِ لَیْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَی (الاسراء:۱) پندرہواں پارہ جہاں سے شروع ہوتا ہے اس کی تفسیر دیکھیں آپ کو پوری تفصیل معلوم ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند