• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35497

    عنوان: كلام اللہ كی صفت ہے؟

    سوال: (۱) جیسا کہ علماء فرماتے ہیں کہ قرآن مخلوق نہیں ہے، بلکہ اللہ کی صفت ہے جو کہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی تو کیا قرآن کی وہ آیات جو تلاوتاً منسوخ ہوچکی ہے وہ بھی اللہ کی صفت ہے؟ اور کیا قرآن سے پہلے جو آسمانی کتابیں اور صحیفے نازل ہوئے وہ بھی اللہ کی صفت ہے یا وہ صرف اللہ کی طرف سے نازل شدہ کتابیں ہیں اور قرآن ہی اللہ کی صفت ہے؟ (۲) لیلة القدر کی شب قرآن کہاں سے کہاں نازل ہوا؟

    جواب نمبر: 35497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2013=1627-1/1433 (۱) اللہ تعالیٰ حروف، الفاظ اور کلمات کی شکل میں بات کرنے سے منزہ اور پاک ہے، اس کا کلام لفظ نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا کلام نفسی ہوتا ہے، جو منطوق نہیں ہوتا ہے۔ کلام نفسی یہی اللہ کی صفت ہے، قرآن سے پہلے جتنی آسمانی کتابیں اور صحیفے آئے ہیں وہ سب بھی اللہ کے کلام ہیں اور اللہ کی صفت ہیں۔ (۲) لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند