• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 34916

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب کے بارے میں دیوبند کیا عقیدہ رکھتے ہیں؟

    سوال: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب کے بارے میں دیوبند کیا عقیدہ رکھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 34916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1789=1261-12/1432 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ رب العزت نے بے شمار مغیبات کا علم عطا فرمایا تھا اولین وآخرین میں سے کسی کو اتنا علم عطا نہیں فرمایا البتہ اللہ رب العزت نے آپ علیہ السلام کو جمیع ما کان ومایکون کا علم نہیں عطا فرمایا اس معنی کے اعتبار سے آپ علیہ السلام کو عالمالغیب کہنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند