• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3341

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ آپ یہ کیسے سکتے ہیں کہ آپ کا فرقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے ۷۳/ فرقوں میں سے ایک ہے؟ کیا آپ کے علماء کا علمی رابطہ ڈائرکٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم،صحابہ کرام اور اہل سنت و الجماعت سے ؟ کیا آپ اسی اہل سنت والجماعت میں سے ہیں جس میں کعبہ کے امام حضرات ہیں ؟ اگراس بارے میں کوئی مستند کتاب ہو تو براہ کرم، اس سے مطلع فرمائیں اور آپ اس کا جواب بھی دیں۔ میں تذبذب میں ہوں کہ کس فرقہ کی تقلید کروں؟ ممکن ہے کہ آپ کے جواب سے میری زندگی میں انقلاب آجائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 190/ ج= 186/ ج

    آپ کا سوال درست ہے، کیوں کہ ہرشخص کا یہی دعویٰ ہے کہ وہ اہل سنت والجماعت ہے تو اب اہل سنت والجماعت کس کو مانا جائے؟ تو گذارش یہ ہے کہ اگر آپ اہل علم ہیں اور آپ کے پاس دلائل ہیں تو یہ پرکھنے میں دیر نہیں لگے گی کہ اہل سنت والجماعت ہے کون؟ اور اگر آپ کے پاس دلائل نہیں ہیں تو آپ تمام اہل سنت والجماعت کا دعویٰ کرنے والے مقتدیٰ کے پاس جاکر ان کے احوال معلوم کریں ان شاء اللہ اللہ آپ کو ہدایت دے گا اور یہ بات سمجھ میں آجائے گی کہ فلاں شخص اپنے دعویٰ میں مخلص ہے وہ متبع سنت ہے، صحابہٴ کرام کو معیارِ حق جانتا ہے اور حدیث ما أنا علیہ وأصحابی پر عمل پیرا ہے، اس کے اندر ہمدردی ہے اوراخلاقِ نبویہ اس کے اندر پائے جاتے ہیں، جس شخص کے اندر یہ صفات ہوں وہ شخص اہل سنت والجماعت ہوگا اور جو شخص مخلص بغض و عناد لوگوں کو گمراہ کرکے شہرت حاصل کرنے کی غرض سے صرف اہل سنت والجماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہ اہل سنت والجماعت نہیں ہے۔ اس کی روشنی میں جب آپ غور کریں گے تو علمائے دیوبند اور مسلک دیوبند ہی کو ہی اہل سنت والجماعت پائیں گے جو امامِ حرمین شریفین ہیں۔ مزید تشفی کے لئے مطالعہ فرمائیں، کتاب: المُہَنَّد علی المفَنَّد اس کتاب میں امام حرمین کی تائیدات موجود ہیں۔ (۲) اہل سنت والجماعت قرآن وحدیث کی روشنی میں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند