• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 32753

    عنوان: کیا اللہ ہر مکان میں موجود ہے؟ یا عرش عظیم پر مستوی ہے؟ دلائل کے ساتھ مطلوب ہے۔

    سوال: کیا اللہ ہر مکان میں موجود ہے؟ یا عرش عظیم پر مستوی ہے؟ دلائل کے ساتھ مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 32753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 993=844-7/1432 اللہ تبارک وتعالیٰ عرش پر مستوی ہونے کے ساتھ ساتھ ہرجگہ موجود ہے، لیکن اس کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کس طرح ہرجگہ ہے۔ قرآن کریم میں ہے: ”وَہُوَ مَعَکُمْ اَیْنَ مَا کُنْتُمْ“کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہرجگہ موجود ہے جہاں کہیں تم ہو۔ قرآن کریم میں ہے: ”الرَّحْمَنُ عَلٰی الْعَرْشِ اسْتَوَی“ کہ اللہ عرش پر مستوی ہے؛ لیکن استواء کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں ہے، مشہور اصولی اور مفسر قرآن علامہ نسفی جو مسلکا حنفی ہیں انھوں نے بھی صراحتاً ایسی ہی بات نقل کی ہے: ”المذہب قول علی الاستواء غیر مجہول، والتکییف غیر معقول وا لإیمان بہ واجب والسوٴال عنہ بدعة؛ لأنہ کان ولا مکان فہو علی ما کان قبل خلق المکان لم یتغیر عما کان“ (تفسیر مدارک: ۲/۲۹۰، سورہٴ طٰہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند