عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 32630
جواب نمبر: 32630
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1033=1033-7/1432 اُس حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں: ثم یأتی عیسی قوم قد عصمہم اللہ منہ فیمسح عن وجوہہم و یحدثہم بدرجاتہم فی الجنة ; فبینما ہم کذلک إذ أوحی اللہ إلی عیسی : إنی أخرجت عبادا لا یدان لأحد بقتالہم فحرز عبادی إلی الطور ․․․ (مشکاة: ۴۷۳) وحی سے مراد حکم الٰہی ہے او راس کے بھیجنے کی صورت بذریعہ فرشتہ ہو یا بذریعہ قلب پر الہام والقا ہو یا بلاواسطہ ہمکلامی کے ذریعہ ہو، بہرصورت حدیث میں مذکور نہیں اور اس تحقیق میں پڑنے کی ضرورت بھی نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند