• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 31077

    عنوان: حضرت ! میں جب بھی اللہ کا ذکر کرتاہوں تو مجھے فحاشی اور شرمگاہ جیسے گھٹیا خیالات آتے ہیں۔ حالاں کہ میں الحمدللہ، نماز پڑھتاہوں اور قرآن کریم کی تلاوت بھی کرتاہوں پھر بھی سمجھ نہیں آتاہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟

    سوال: حضرت ! میں جب بھی اللہ کا ذکر کرتاہوں تو مجھے فحاشی اور شرمگاہ جیسے گھٹیا خیالات آتے ہیں۔ حالاں کہ میں الحمدللہ، نماز پڑھتاہوں اور قرآن کریم کی تلاوت بھی کرتاہوں پھر بھی سمجھ نہیں آتاہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ کبھی تو دل کرتاہے کہ خودکشی کرلوں؟ میرے ان کفریہ شرکیہ گھٹیا خیالات سے میں کافر و مشرک تو نہیں ہوگیاہوں؟ اور میرا نکاح ٹوٹ تو نہیں گیاہوگاان باتوں سے ؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 31077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 470=360-4/1432 ان برے خیالات کی وجہ سے آپ کافر یا مشرک نہیں ہوئے اور نہ ہی آپ کا نکاح ٹوٹا اس طرح کے خیالات کے وقت آپ بائیں طرف تین بار تھتکار دیں اور اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیں اور اس کا خیال دل سے نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند