• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 31067

    عنوان: حدیث ہے کہ 73/ فرقے ہوں گے اس میں سے 72/ فرقے جہنم میں جائیں گے اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ جب کہ میں نے ایک حدیث میں پڑھا کہ ہر وہ شخص جو کلمہ پڑھے گا وہ جنت میں داخل ہوگا

    سوال: مجھے ایک حدیث کے بارے میں اعتراض ہے ۔ حدیث ہے کہ 73/ فرقے ہوں گے اس میں سے 72/ فرقے جہنم میں جائیں گے اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ جب کہ میں نے ایک حدیث میں پڑھا کہ ہر وہ شخص جو کلمہ پڑھے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔کیا اس کا مطلب ہے کہ 72/ فرقے جو جہنم میں جائیں گے تو وہ صرف عارضی طورپر جائیں گے۔ اور ایک فرقہ ڈائریکٹ جنت میں داخل ہوگا۔ اور 72/ فرقے سزا بھگتنے کے بعد جنت میں جائیں گے۔ اور ہر مسلمان جنت میں جائے گا۔ براہ کرم، اس پر تفصیل روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 3106701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):395=349-3/1432 جو شخص لا الٰہ الا اللہ صدق دل سے پڑھے گا اور ضروریات دین میں سے کسی چیز کا انکار نہ کرے گا وہ ضرور اپنی بداعمالی کی سزا پاکر جنت میں جائے گا، لیکن جو فرقے ضروریات دین کا انکار کرتے ہیں وہ کلمہ پڑھنے کے باوجود دین اسلام سے خارج ہوجاتے ہیں، وہ جہنم ہی میں جائیں گے۔ وہ اپنی بداعتقادی کی وجہ سے جنت میں داخل نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند