• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 30990

    عنوان: کیا یہ صححا ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام اس دنیا میں حضرت عیسی علیہ السلام کی آمدسے قبل آئیں گے؟(۲ )چار انبیاء کرام علیم السلام کے اسماء کیا ہیں جو تاقیامت حیات ہوں گے؟

    سوال: کیا یہ صححا ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام اس دنیا میں حضرت عیسی علیہ السلام کی آمدسے قبل آئیں گے؟(۲ )چار انبیاء کرام علیم السلام کے اسماء کیا ہیں جو تاقیامت حیات ہوں گے؟

    جواب نمبر: 30990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 775=775-5/1432 (۱) حضرت مہدی علیہ السلام کا ظہور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے ہوگا۔ (۲) تفسیر مظہری میں لکھا ہے کہ چار انبیائے کرام علیہم السلام زندہ ہیں: حضرت ادریس اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام آسمان پر، او رحضرت الیاس اور حضرت خضر علیہما السلام زمین پر، أربعة من الأنبیاء أحیاء اثنان في الأرض الخضر وإلیاس واثنان فيالسماء إدریس وعیسی (مظہري: ۶/۲۷، زکریا) لیکن حضرت ادریس اور حضرت خضر اور حضرت الیاس علیہم السلام کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے کہ زندہ ہیں یا نہیں؟ البتہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان میں زندہ ہونا قطعی دلیل سے ثابت ہے، لیکن تاقیامت زندہ ہونے کی صراحت کسی نبی کے متعلق نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند