• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 30803

    عنوان: کلمہ طیبہ کا معنی کیا ہے؟

    سوال: کلمہ طیبہ کا معنی کیا ہے؟اس کے معنی کے مطابق کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حیات ہیں؟(۲) کلمہ شہادة کا معنی کیا ہے؟اگر ہم نہ دیکھیں توگواہی کیسے دے سکتے ہیں؟ ہم شہادت کے سلسلے میں وضاحت کیسے کریں گے؟

    جواب نمبر: 30803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 520=520-4/1432 کلمہ طیبہ کا مطلب ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر اطہر میں حیات برزخی حاصل ہے، یہ کہہ سکتے ہیں۔ (۲) کلمہ شہادت کا مطلب ہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے پیغمبر ہیں۔ گواہی دیکھنے کی نہیں دی جارہی ہے، بلکہ خدا کی وحدانیت اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تسلیم کرنے پر شہادت دی گئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند