• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 29845

    عنوان: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجا جاسکتاہے؟کیا باتوں باتوں میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سلام ہو نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ازواج پر ، کیا یہ کرنا صحیح ہے؟میں نے سناہے کہ ہم نبی پاک پر سلام صرف اس وقت بھیج سکتے ہیں جب ہم روضہٴ رسول پر حاضری دے رہے ہیں ؟براہ کرم،تفصیل سے بیان کریں۔

    سوال: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجا جاسکتاہے؟کیا باتوں باتوں میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سلام ہو نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ازواج پر ، کیا یہ کرنا صحیح ہے؟میں نے سناہے کہ ہم نبی پاک پر سلام صرف اس وقت بھیج سکتے ہیں جب ہم روضہٴ رسول پر حاضری دے رہے ہیں ؟براہ کرم،تفصیل سے بیان کریں۔

    جواب نمبر: 29845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 296=296-3/1432

    روضہٴ رسول کے پاس کھڑے ہوکر جو درود وسلام پڑھا جاتا ہے اس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود سنتے ہیں، اور جو دور سے سلام بھیجا جاتا ہے اس کو فرشتے پہنچاتے ہیں، لہٰذا اگر کوئی دور سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاة وسلام بھیجتا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حاضر وناظر ہونے کا عقیدہ نہیں رکھتا بلکہ اس تصور کے ساتھ بھیجتا ہے کہ فرشتے پہنچاتے ہیں تو یہ درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند