• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 29322

    عنوان: اگر کوئی نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتاہے (نعوذ باللہ) تو اس کی سزا موت ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ اس گستاخ کو قتل کرنے کی ذمہ داری کس کو ہوگی؟عام پبلک کی یا حکومت ؟کیا اس کو توبہ کرنے کا موقع ملے گا؟

    سوال: اگر کوئی نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتاہے (نعوذ باللہ) تو اس کی سزا موت ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ اس گستاخ کو قتل کرنے کی ذمہ داری کس کو ہوگی؟عام پبلک کی یا حکومت ؟کیا اس کو توبہ کرنے کا موقع ملے گا؟

    جواب نمبر: 29322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 158=200-3/1432

    حدودِ شرعیہ کے نفاذ کی ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے، عام پبلک پر نہیں۔
    (۲) گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اگر سچی توبہ کرتا ہے تو اس کی توبہ بھی قبول کی جاسکتی ہے۔ کما ہو مذہب الامام ابی حنیفة رحمہ اللہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند