• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2926

    عنوان:

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال فرمانے کے بعد صحابہ کرام کس طرح سلام پیش کرتے تھے؟

    سوال:

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال فرمانے کے بعد صحابہ کرام کس طرح سلام پیش کرتے تھے؟

    جواب نمبر: 2926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 153/ ل= 153/ ل

     

    فضائل حج ج۲ ص۱۱۲، پر حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں: امام نووی نے اپنے مناسک میں سلام کے طویل الفاظ لکھنے کے بعد لکھا ہے حضرت ابن عمر -رضی اللہ عنہ- وغیرہ سے غایت اختصار نقل کیا گیا ہے، حضرت ابن عمر تو اتنا ہی کہتے تھے: السلام علیک یا رسول اللہ، السلام علیک یا أبابکر، السلام علیک یا أبتاہ ااس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال فرمانے کے بعد صحابہٴ کرام کے سلام پیش کرنے کا طریقہ معلوم ہوگیا، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔ (فضائل حج، ج۲ ص۱۱۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند