عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 2917
میرا سوال فتوی نمبر ۲۴۹ / اور ۵۳۰/ کے متعلق ہے کہ کیا انبیا علیہم السلام قبل از نبوت اور بعد از نبوت معصوم ہوتے ہیں؟برہ کرم، جواب کے ساتھ جواب ۲۴۹/ بھی شامل کردیں تاکہ مسئلہ کی مکمل وضاحت ہوجائے۔
میرا سوال فتوی نمبر ۲۴۹ / اور ۵۳۰/ کے متعلق ہے کہ کیا انبیا علیہم السلام قبل از نبوت اور بعد از نبوت معصوم ہوتے ہیں؟برہ کرم، جواب کے ساتھ جواب ۲۴۹/ بھی شامل کردیں تاکہ مسئلہ کی مکمل وضاحت ہوجائے۔
جواب نمبر: 2917
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 178/ د= 150/ د
جس فتوے کا آپ نے حوالہ دیا ہے، اس کی نقل منسلک کریں۔ تو سوال کا منشاء معلوم ہونے پر تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔ جہاں تک عصمت انبیاء کا مسئلہ ہے تو اہل سنت والجماعت کے یہاں انبیاء کرام علیہم السلام نبوت سے قبل بھی معصوم ہوتے ہیں، جس طرح نبوت کے بعد معصوم ہوتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند