• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 27069

    عنوان: سوال یہ ہے کہ عقائد میں امام ابوحنیفہ کی تقلید نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ عقائد میں امام ابوحنیفہ کی تقلید نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 27069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2656=1040-11/1431

     

    ہرفن میں اس فن کے مسلم اکابرِ فن کی تقلید کی جاتی ہے، جس طرح فن حدیث شریف میں امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی تقلید نہیں کی جاتی بلکہ ائمہ فن حدیث شریف کی تقلید کی جاتی ہے اسی طرح علم کلام میں بھی اُسی فن کے ائمہٴ کرام کی تقلید ناگزیر ہے: کما لا یخفی علی من لہ عقل سلیم امید ہے کہ اب کچھ اشکال جناب کو نہ رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند