• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 26558

    عنوان: میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، درمیان میں کسی نے اللہ کا واسطہ دیا تو بیوی نے دل سے نہ کہہ کر غصہ سے کہدیا، ”اللہ نہیں ہے ،اگر ہوتا تو مجھے بچاتا“ مگر خیال آتے ہی توبہ کی اور کلمہ پڑھا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ کفریہ جملہ ہے؟ اور کیا تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی ضرورت ہے؟

    سوال: میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، درمیان میں کسی نے اللہ کا واسطہ دیا تو بیوی نے دل سے نہ کہہ کر غصہ سے کہدیا، ”اللہ نہیں ہے ،اگر ہوتا تو مجھے بچاتا“ مگر خیال آتے ہی توبہ کی اور کلمہ پڑھا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ کفریہ جملہ ہے؟ اور کیا تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی ضرورت ہے؟

    جواب نمبر: 26558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1573=1573-11/1431

    صورتِ مسئولہ میں بیوی کو توبہ کرنی چاہیے اور تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرلینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند