• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 26014

    عنوان: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا فرض ہے؟ یا نبی کریم پر ایمان فرض ہے؟ یا اطاعت اور ایمان دونوں فرض ہیں؟ قرآن وحدیث سے وضاحت فرمائیں۔

    سوال: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا فرض ہے؟ یا نبی کریم پر ایمان فرض ہے؟ یا اطاعت اور ایمان دونوں فرض ہیں؟ قرآن وحدیث سے وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 26014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1561=1183-11/1431

    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور اطاعت دونوں فرض ہیں۔ جزء اول کی دلیل یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ وَالْکِتَابِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوْلِہِ وَالْکِتَابِ الَّذِیْ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُسورہٴ نساء، آیت: ۱۳۶۔ رسول کی رسالت پر ایمان لائے بغیر اللہ کے احکام پر ایمان لانا ممکن نہیں۔ جزء دوم کی دلیل قرآن کی بے شمار آیات میں: اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ کا حکم فرمایا گیا ہے۔ آل عمران، آیت: ۳۲، آیت: ۱۳۲۔ کہیں صرف اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ فرمایا گیا ہے۔ سورہٴ مائدہ: آیت:۹۲۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند