• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2600

    عنوان:

    کیا السلام علیک ایھاالنبی نمازکے علاوہ دوسرے وقت میں بھی کہہ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا السلام علیک ایھاالنبی نمازکے علاوہ دوسرے وقت میں بھی کہہ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 764/ ل= 748/ ل

     

    نماز یا روضہ اقدس پر حاضری کے علاوہ دوسرے وقت میں صیغہٴ خطاب کے ساتھ صلاة و سلام پڑھنے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر اس ارادہ سے پڑھاجائے کہ آپ علیہ السلام حاضر و ناظر ہیں اور اس کو سن رہے ہیں یہ ناجائز ہے، لیکن اگر یہ ارادہ نہ ہو بلکہ جس طرح شعراء خطاب کرتے ہیں اپنے محبوب کے بیان کے وقت ، ان کا یہ خیال نہیں ہوتا کہ میرا محبوب حاضل ہے، بلکہ وہ ذہناً اس کو حاضر مان کر اس کو اس طرح خطاب کرتے ہیں تو یہ شکل جائز ہے، اسی طرح اگر اس کا یہ عقیدہ ہو کہ فرشتے اس سلام کو پہنچادیں گے تو اس عقیدہ سے بھی اس طرح پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند