• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 24940

    عنوان: میں اب سعودی عربیہ میں کام کررہا ہوں، میں عقیدہ کے سلسلے میں تذبذب میں ہوں، براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے بتائیں کہ کن عقائد کو ماننا ضروری ہے؟

    سوال: میں اب سعودی عربیہ میں کام کررہا ہوں، میں عقیدہ کے سلسلے میں تذبذب میں ہوں، براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے بتائیں کہ کن عقائد کو ماننا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 24940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1648=1291-9/1431

    علمائے اہل حق جو اہل سنت وجماعت قرآن وحدیث کے مطابق جو حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، شاہ عبدالعزیز محدث وغیرہ کے دور سے عقیدے اختیار کرتے چلے آرہے ہیں جو اب دیوبندی عقیدہ کے ساتھ معروف ہوگیا ہے، ان ہی کو اپنائیں۔ انھیں کو مانیں اور ان ہی کے مطابق عمل درآمد کریں۔ ہمارے اکابر و اسلاف نے اسی عقیدہ کو اختیار کیا ہے، وہی سب سے معتدل عقیدہ ہے، ہرقسم کی کجی سے پاک وصاف اور قرآن وحدیث کے عین مطابق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند