عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 24724
جواب نمبر: 24724
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1255=1255-9/1431
امام مہدی کے بارے میں نزول کا عقیدہ تو صحیح نہیں کیونکہ وہ آسمان سے نازل نہیں ہوں گے، بلکہ اسی سرزمین پر پیدا ہوں گے، نزول کا عقیدہ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق ہے اور امام مہدی کے بارے میں ظہور کی تصریح ہے، یعنی قرب قیامت میں حضرت مہدی ظاہر ہوں گے، ان کے ظہور کے بعد قیامت آنے میں زیادہ وقفہ نہیں ہوگا، اور یہ دونوں باتیں یعنی نزول عیسیٰ اور ظہور مہدی احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں، ان پر ایمان ویقین رکھنا ضروری ہے، ورنہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند