• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 24543

    عنوان: عقیدہ وحدت الوجود کیا ہے۔ ہمارے اکابرین کا اس بارے میں کیا عقیدہ ہے ؟

    سوال: عقیدہ وحدت الوجود کیا ہے۔ ہمارے اکابرین کا اس بارے میں کیا عقیدہ ہے ؟

    جواب نمبر: 24543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2199=678-10/1431

    اللہ پاک کا وجود کامل ہے اور اس کے وجود کے بالمقابل تمام ممکنات کا وجود اتنا ناقص ہے کہ جو نہ ہونے کے درجہ میں ہے، ریاضت ومجاہدات سے صوفیائے اہل حق کے قلوب میں یہ مضمون رسوخ کا درجہ حاصل کرلیتا ہے اس کو وحدة الوجود سے تعبیر کردیا جاتا ہے، اس میں شرعاً نقلاً عقلاً عرفاً کچھ مضائقہ نہیں ، نہ اشکال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند