• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 23851

    عنوان: عقیدہ آخرت پر ہم سب کا ایمان ہے،کیا عذاب قبر کے متعلق بھی عقید ہ رکھنا ایمان کا جزو ہے؟ اور قیامت سے پہلے جو بندہ مرے گا کیا اس کو عذاب قبر کم ہوگا باوجود اس کے کہ اس کے عذاب کی مدت زیادہ ہے ، لیکن کیوں کہ قیامت آگئی اس لیے عذاب کم ہو جائے گا۔ براہ کرم، اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: عقیدہ آخرت پر ہم سب کا ایمان ہے،کیا عذاب قبر کے متعلق بھی عقید ہ رکھنا ایمان کا جزو ہے؟ اور قیامت سے پہلے جو بندہ مرے گا کیا اس کو عذاب قبر کم ہوگا باوجود اس کے کہ اس کے عذاب کی مدت زیادہ ہے ، لیکن کیوں کہ قیامت آگئی اس لیے عذاب کم ہو جائے گا۔ براہ کرم، اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 23851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1370=985-9/1431

    جی ہاں عذابِ قبر قرآن وحدیث سے ثابت ہے، اس پر اعتقاد رکھنا جزو ایمان ہے؛ بلکہ علماء نے اس کے منکر کو کافر تک کہا ہے: ویکفر بإنکار روٴیة اللہ تعالی عز وجل بعد دخول الجنة وبإنکار عذاب القبر (عالمگیري: ۲/۲۷۴) کسی کو عذاب کم دینا کسی کو زیادہ دینا یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں عقل سے کام لینے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند