• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 20870

    عنوان:

    بعض احادیث سے عدویٰ (بیماری منتقل ہونا) کی نفی معلوم ہوتی ہے اور بعض سے ثبوت بھی ملتا ہے، تطبیق کی صورت كیا ہے؟

    WordDefinitionRoot
    صَوَّرْتُ draw;portray [I] صور
    صَوَّرْتَ draw;portray [you] صور
    صَوَّرْتِ draw;portray [you] صور
    صَوَّرَت draw;portray [it/they/she] صور
    صَوَّرْتُ film;photograph [I] صور
    صَوَّرْتَ film;photograph [you] صور
    صَوَّرْتِ film;photograph [you] صور
    صَوَّرَت film;photograph [it/they/she] صور
    صُوِّرْتُ be filmed;be photographed [I] صور
    صُوِّرْتَ be filmed;be photographed [you] صور
    صُوِّرْتِ be filmed;be photographed [you] صور
    صُوِّرَت be filmed;be photographed [it/they/she] صور

    سوال:

    اسلامی عقیدہ ہے کہ ایک آدمی کی بیماری دوسرے کے اندر منتقل نہیں ہوتی ہے۔ یہ کہا جاتاہے کہ مباشرت کے دوران یا خون لیتے وقت یا چڑھاتے وقت ایڈزایک سے دوسرے کے اندر منتقل ہوجاتی ہے۔ کچھ ایسی مثالیں ایسی دی جاتی ہیں کہ کسی کی بیماری کااثر(کیڑے) دوسرے کے اندرسرایت کر جاتاہے اور پھر وہ بیمار ہوجاتاہے۔ یہ سب باتیں اس حدیث خلاف جاتی ہیں جس میں میرے کمزور حافظہ کے مطابق یہ کہاگیا کہ بیماریاں ایک دوسرے کے اندر منتقل نہیں ہوتی ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔(۲) میں نحوست کا مفہوم سمجھ نہیں سکا، چوں کہ میرے کمزور حافظہ کے مطابق ایک حدیث ہے کہ گھر ، گھوڑے، بیوی وغیرہ میں برکت ہوتی ہے نہ کہ نحوست، جب کہ دوسرے کے اندر نحوست پائی جاتی ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    WordDefinitionRoot
    رَمَّ repair;overhaul [he/it] رم
    رَمَّ decay;rot [he/it] رم
    رَمّ repair;restoration رم

    جواب نمبر: 20870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 776=596-4/1431

     

    (۱) بعض احادیث سے عدویٰ (بیماری منتقل ہونا) کی نفی معلوم ہوتی ہے اور بعض سے ثبوت بھی ملتا ہے، تطبیق کی صورت یہ ہے کہ زمانہٴ جاہلیت میں جو عقیدہ تھا کہ امراض میں ذاتی طور پر خاصیتِ طبعی اور لازمی طور پر منتقل ہونا پایا جاتا ہے کہ کبھی تخلّف نہیں ہوتا اس کی نفی حدیث شریف میں فرمادی اور مشاہدہ بھی آئے دن اس کی تائید کرتا ہے کہ زمانہٴ جاہلیت والا یہ عقیدہ سراسر باطل ہے اور جن احادیث میں پرہیز کا حکم ہے وہ بدرجہٴ سبب اور ضعیف الاعتقاد لوگوں کے حق میں ہے کہ مبادا ایسی صورت میں ان کا عقیدہ وہی نہ ہوجائے کہ جو اہل زمانہٴ جاہلیت کا تھا۔ اس تفصیل کو محلوظ رکھیں گے تو ان شاء اللہ کوئی اشکال نہ رہے گا۔

    یہ حدیث آپ نے کہاں دیکھی ہے؟ اس کا حوالہ لکھئے تب ان شاء اللہ تفصیل سے اس کے متعلق لکھ دیا جائے گا۔

    WordDefinitionRoot
    س S;15th;(question);(hour) يير


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند