• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 179876

    عنوان: کیا یہ بات سچ ہے کہ اولاد مرد کے نصیب سے اور رزق عورت کے نصیب سے ملتاہے؟ 

    سوال:

    کیا یہ بات سچ ہے کہ اولاد مرد کے نصیب سے اور رزق عورت کے نصیب سے ملتاہے؟ اکثر لوگ اس کی مثال دیتے ہیں اور کوئی واقعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بتاتے ہیں کہ ایک شخص ان کے پاس آیا او راپنی حالت مفلسی بیان کی اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو شادی کا مشورہ دیا ، کیا ایسا کسی حدیث سے ثابت ہے ؟

    براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 179876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 52-26/B=01/1442

     اولاد مرد کے نصیب سے اور رزق عورت کے نصیب سے ملتا ہے۔ یہ محض کہاوت ہے یہ صحیح نہیں ہے۔ کسی حدیث میں اس طرح کی بات ہماری نظر سے نہیں گذری۔ اور جو واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا آپ نے تحریر فرمایا اس کی سند اور اصل ہمارے علم میں نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند