• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 179851

    عنوان: پانی سے بچاؤکے لئے قبرستان میں مٹی ڈالنے كا حكم

    سوال:

    میرے گاؤں کا قبرستان پرانا ہے جس میں بارش کے موسم میں پانی بھر جاتا ہے تو کیا اس پر مٹی ڈال سکتے ہیں؟ برائے مہربانی اس کا جواب ضرور دیں۔

    جواب نمبر: 179851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:30-62/L=2/1442

     پانی سے بچاؤکے لئے قبرستان میں مٹی ڈالنے کی گنجائش ہے ؛ مگر مٹی ڈالتے وقت اس بات کا خیال رہے کہ ٹریکٹر ،بلڈوزر وغیرہ کا استعمال نہ کیا جائے، تاکہ قبروں کی بے حرمتی نہ ہو؛ اسی طریقے سے جو قبریں کافی پرانی نہیں ہیں، مٹی ڈالتے وقت ان کا خیال رکھا جائے ،ان کو روندا نہ جائے اوران کے نشانات کو واضح کردیا جائے ۔

    قال الطیبی:فیہ اشارة الی انہ لا یہان المیت کما لا یہان الحی(مرقاة المفاتیح:4/ ۷۹ / ط امدادیة ملتان) إذا خربت القبور فلا بأس بتطیینہا کذا فی التاتارخانیة وہوالاصح وعلیہ الفتوی کذا فی جواہر الاخلاطی(ہندیہ:۱/ ۲۲۷ / ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند