• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 179808

    عنوان: اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ایسا كہنا كیسا ہے؟

    سوال:

    اکثر لوگ بات کرتے ہوئے کہتے ہیں اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، میرا سوال ہے کیا اس طرح کے جملہ سے اللہ تعالیٰ کی شان میں بے ادبی اور گستاخی نہیں؟ اگر کوئی شادی شدہ مرد یا عورت یہ جملہ کہے تو اسکے ایمان اور نکاح پر کوئی اثر پڑیگا؟ برائے مہربانی جواب جلدی عنایت فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 179808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 30-18/M=01/1442

     ”اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں“ اس طرح کا جملہ نہیں کہنا چاہئے۔ اس طرح کہنے سے آدمی کے ایمان و نکاح پر اثر نہیں پڑتا لیکن یہ جملہ (اللہ کے یہاں دیر ہے) بہرحال مناسب نہیں۔ اللہ تعالی کی ذات و صفات ہر قسم کے نقص و کمی سے پاک ہیں۔ اور اللہ تعالی ہر کام کو اپنی مرضی کے مطابق اس کے وقت مقررہ پر انجام دیتے ہیں تو اللہ کے یہاں نہ دیر ہے نہ اندھیر۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند