• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 179737

    عنوان: شوہر اور بیوی کا برابر برابر کھڑے ہوکر اپنی اپنی نماز پڑھنا

    سوال:

    (۱)کیا شوہر اور بیوی دونوں برابر برابر کھڑے ہو کر اپنی اپنی نماز پڑھ سکتے ہیں یا دونوں کو فاصلے سے کھڑے ہو نا پڑے گا؟ خواہ وہ گھر میں ہوں یا مسجد میں؟

    (۲) کیا چیل کوے منافقین میں شمار ہوتے ہیں؟ اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 179737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:29-24/sd=1/1442

     (۱) شوہر اور بیوی کا برابر برابر کھڑے ہوکر اپنی اپنی نماز پڑھنا مکروہ ہے، تاہم نماز ہوجائے گی، فاسد نہیں ہوگی۔ قال الحصکفی: المحاذاة المصلیة لمصل لیس فی صلاحتہا مکروہة لا مفسد․ قال ابن عابدین: (قولہ لیس فی صلاتہا) بأن صلیا منفردین۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۵۷۴/ ۱، دار الفکر، بیروت)

    (۲) یہ بے اصل بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند