• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 179736

    عنوان: نماز میں ثنا نہ پڑھنے كا وہم

    سوال:

    جناب عالی، جب بھی میں نماز شروع کرتا ہوں مجھے پہلی رکعت کے رکوع میں جانے تک یہ وہم ہونے لگتا ہے کہ میں ثناء نہیں پڑھی یا سورہ فاتحہ نہیں پڑھی ، اس کا کیا علاج ہو سکتا ہے ۔ کیا جب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں سورہ فاتحہ سے قبل تسمیہ ادا کرنا ضروری ہے ۔ نماز میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ تکبیرات کی کیا حیثیت ہے یعنی اگر انسان بھول جائے تو تلافی کی کیا صوورت ہے ۔ قربانی کے لئے تین ہی دن پر کیوں اصرار کیوں کیا جاتا ہے جبکہ اس سلسلے میں امام شافعی کا مسلک چار دن کا ہی ہے ۔ کیا ایک عالم دین کے لئے تقلید جامد (یعنی اپنے مسلک کے علاوہ کچھ نہیں) جائز یا مناسب ہے ۔ چونکہ ہم بر صغیر کے باسی ہیں تو ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی مسئلہ میں دوسرے مسلک کی دلیل کو کمزور کرکے ایسا ظاہر کیا جاتا ہے کہ جیسے کسی ملحد یا کافر کو سر کر لیا ہو ۔ کیا اگر کوئی انسان حنفی ہے تو تعمیل دین کی سہولت کے لئے کسی مسئلے میں کوئی اور مسلک اختیار کر سکتا ہے ۔ کیا قرآن کو ایک نئی ترتیب سے مدون کرنا تحریف کہلائے گا ،قرآن کی موجودہ ترتیب (پاروں کی ) اس کی ثقاہت مطلوب ہے ۔ جمہوریت یعنی سیکورازم ڈاکٹر اسرار احمد کی رائے میں شرک ہے کیا سیکولر ازم کے نام لیواؤں کو مشرک کہا جا سکتا ہے ۔ تالیف قلب کی کیا حیثیت ہے کچھ مولویوں سے اس بابت دریافت کیا تو کہا یہ حکم منسوخ ہو گیا،قرآن تو تا ابد انسان کے لئے راہنما ہے پھر یہ منسوخ کیسے ، قرآن کی کون کون سی آیتیں منسوخ ہیں ۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کیا "ان عمارا تقتلہ الفئة الباغیة" کے تحت کیا باغی نہیں ہیں باغی کا مطلب میرے مطابق قائم شدہ خلافت کی مخالفت کرنا ، پھر کیا ان کو باغی کہنا غلط کیوں ہے ، آج کل جو حکومت کی مخالفت کرتا ہے شان سے کہتا ہے کہ میں باغی ہوں، پھر ان کو باغی کہنا میرا خیال ہے کہ ان کی عزت میں مزید اضافہ کرتا ہے کیونکہ انہوں نے ایک اجتہاد قائم کیا اسکو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا ، جب خلیفة المسلمین نے اس کو رد کیا تو انہوں اپنے کمال اخلاص پر اپنے اجتہاد پر عمل کیا ، ظاہر ہے ایک ہم ایک کاتب وحی اور صحابئی رسول سے حسن ظن رکھتے ہوئے امید رکھتے ہیں کہ وہ ضرور بالضرور نیک نیت ہونگے ، خلیفہ سے اختلاف کی بناء پر وہ باغی ہیں تو مولوی طبقہ کو کیوں دست لگنے لگتے ہیں، ان کو باغی کہنے والے کو گستاخ رسول اور نامعلوم کیا کیا بد القاب اور گالیاں، پھر یہ کہنا کہ اہل سنت کا موقف ان پر سکوت کا ہے کیوں جناب کیا حفظ مراتب دین کا شعبہ نہیں، اور جناب قاسم نانوتوی رحمة اللہ علیہ کی کسی کتاب کا وہ اقتباس کہ وہ حضر امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو وہ جلیل القدر صحابی نہیں مانتے ۔ جلیل القدر صحابی سے کیا مراد ہے اس زمرے میں کون کون صحابی آتے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء سے جاری شدہ فتوے کے مطابق ویڈیو کالنگ حرام ہے ،ایک دینی ادارے نے آنلائن ویڈیو کالنگ کے ذریعے تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کیا وہ ادارہ اور ارباب ادارہ اس فتوے کی روشنی میں حرام کاری میں ملوث ہوں گے ۔ امید ہیکہ جواب مفصل علمی دلائل سے مزین جذباتی عناصر سے پاک موصول ہونگے جلد جواب کا امید وار ہوں اس لٰئے کہ شروع کے تین سوال نہایت اہم ہیں شائد آپ کے جواب آنے کے بعد میں پرسکون ہو کر نماز پڑھوں جزاک اللہ

    جواب نمبر: 179736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 22-2T/B=01/1442

     آپ اپنے یہاں کے مرکزی مدرسہ مظاہر علوم دار جدید اور مظاہر علوم وقف سے اپنے وسوالات کے جوابات حاصل کریں۔ یا زبانی معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند