عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 177886
فجر کی سنت ادا کرتے وقت طلوع آفتاب کا وقت شروع ہو گیا اب فجر کی فرض نماز کو کس طرح ادا کیا جائے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیں کہ اگر فرض نماز کی نیت باندھ لی ہے اور مسجد سے اعلان ہوا کہ طلوع آفتاب کا وقت شروع ہو چکا ہے تو نماز کو پورا کیا جائے یا نہیں؟ شکریہ
جواب نمبر: 177886
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 746-890/B=01/1442
اگر فجر کا وقت اتنا تنگ ہے صرف دو رکعت پڑھنے کی گنجائش ہے، تویسی حالت میں سنت چھوڑ کر صرف فرض پڑھ لینا چاہئے، اور اگر فجر ادا کرنے لگے گا تو درمیان میں سورج طلوع ہو جائے گا تو توقف کرنا چاہئے، اور مکروہ وقت نکلنے کے بعد فجر کی قضاء پڑھنی چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند