• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 177298

    عنوان: کیا ایک داعی الا للہ کی دعاء ان کی اپنی نسل کے راہ حق پر ہو نے کی دلیل ہوسکتی ہے؟

    سوال: ایک نیک اور بزرگ شخصیت جو پوری دنیا میں دعوت کی محنت کے لیے مشہور ہے، ان کی دعاء " اے اللہ دعوت کی یہ محنت میری سات پشتوں تک با قی رہے، اور قیا مت تک میری نسل میں کوء گمراہ نہ ہو" ۔ ان بزرگ کی نسل میں ایک شخص ایسا شخص ہے جن کی باتیں اور خیالات قرآن وسنت کے خلاف ہیں، توکیا ان بزرگ کی یہ دعاء قیامت تک ان کی نسل کے راہ حق پر ہونے کی دلیل ہو سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 177298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 647-545/D=08/1441

    کسی بزرگ ، داعی الیٰ اللہ کی دعا اپنی آئندہ نسل کے لئے دین پر قائم رہنے کی پسندیدہ دعا ہے نبیوں نے اپنی اولاد و ذریات کے لئے ایسی دعائیں کی ہیں لیکن محض دعا کا ہونا آئندہ نسلوں کے دین پر قائم رہنے کی دلیل نہیں ہو سکتی کسی کا دین پر قائم رہنا اللہ تعالی کی مرضی پر موقوف ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابوطالب کے لئے دعائیں کیں مگر ان کا ہدایت یاب ہونا اللہ کے ارادہ پر منحصر تھا۔ إنک لا تہدی من احببت ولٰکن اللہ یہدی من یشاء ۔ ہر شخص اپنے عقائد و انکار کے لحاظ سے ہدایت یافتہ یا گمراہ قرار دیا جائے اس میں آباء و اجداد کی دعا کارگر نہ ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند