• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 176848

    عنوان: كل قیامت میں كہیں یہ نہ كہہ دیا جائے كہ ’’اولاد کو یا نفس کوتم نے خدا بنالیا‘‘

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ لا الہ الا اللہ۔ سب خدا میں خدا صرف اللہ ہی ہے۔ تو خدا، معبود یا الہ کس کو کہتے ہیں؟ ایک وقت ضرور آئے گا جب ہر جن و انس کی ملاقات اللہ سے ہوگی اس وقت اللہ یہ نا کہدے کہ اولاد کو یا نفس کوتم نے خدا بنالیا،اگراللہ کا حکم ہو اورکوِئی مخلوق کو ترجہ دے تواللہ یہ کہ سکتا کہ کرشرک کیا، اس وقت سے اللہ بچائے تو دنیا ہی میں پوچھلوں کہ کیسے بچا جائے اور دوسرا یہ کہ جب کسی کو خدا مان کر اس کی عزت یا تعظیم کی جائے تب ہی عبادت ہوگی اور شرک بھی، خدا تو پہلے مانا ہوگا پھر عبادت ہوگی۔ ہر شخص خود ہی جانتا ہے اپنے بارے میں کہ وہ کیا مانتا ہے تو وہ کیا عقیدہ ہوگا جس کو دل ہی دل میں مانے کی وجہ سے کوئی بھی خدا ہو جاتا ہے اگر یہ معلوم ہوجائے تو اس سے بچنا آسان ہوجائے گا۔ خیر

    جواب نمبر: 176848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:526-386/sd=6/1441

    آپ اس طرح کے موضوع پر زیادہ غور و فکر نہ کریں، جو فرائض اور واجبات ہیں ، ان کی پابندی کریں اور سنتوں کا اہتمام کریں، عقائد کے بارے میں خود زیاد غور و فکر اور تدقیق میں نہ پڑیں ، مسلمان شخص اللہ کو ایک ہی مانتا ہے اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہیں سمجھتا ہے ، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویکی تصنیف تعلیم الدین اور بہشتی زیور میں عقائد کا بیان کسی عالم دین سے تھوڑا تھوڑا سن لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند