• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 176534

    عنوان: كیا قاتل كی نیكی كام نہ آئے گی؟

    سوال: علی نے امجد کا قتل ناحق کیا ہے اب وہ پوچھتا ہے کہ میں چاہے ساری زندگی بھی نیکی کے کام کر لوں تب جانا میں نے جہنم می،ں اس لئے میں برائی کے راستے کو نہیں چھوڑوں گا۔

    جواب نمبر: 176534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 567-408/SN=06/1441

    اللہ تعالی نے قرآن کریم میں فرمایا: إن اللہ لا یغفر أن یشرک بہویغفر مادون ذلک لمن یشاء ۔ (النساء) یعنی شرک کے علاوہ ہر طرح کا گناہ اللہ تعالی جس کا چاہے بخش دیتا ہے؛ اس لئے مذکور فی السوال شخص کو چاہئے کہ مایوس نہ ہو؛ بلکہ تمام برائیوں کو چھوڑ کر خلوصِ دل سے توبہ و استغفار کرے، اللہ تعالی کے سامنے روئے گڑگڑائے اور آئندہ زندگی میں احکام شرعیہ پر سختی سے عمل کرے نیز اللہ تعالی سے یہ دعا بھی کرے کہ وہ اولیاء مقتول کے دل میں یہ بات ڈال دے کہ وہ ”قاتل“ کو معاف کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند