• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175353

    عنوان: كیا ہم قرآن کی تلاوت کرکے والدین اور دیگر لوگوں كو ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم اپنے والدین اور بزرگوں کے لیے قرآن کی تلاوت کرکے انہیں ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟ اس کی شریعت میں کیا حکم ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں ایسا کرنا ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 175353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 380-337/M=04/1441

    جی، آپ قرآن کی تلاوت کرکے اس کا ثواب اپنے والدین اور بزرگوں کو پہونچا سکتے ہیں، اُن کو یہ ثواب پہونچتا ہے، ایصال ثواب شرعاً جائز و ثابت ہے۔ من دخل المقابر فقرأ سورة یس، خفّف اللہ عنہم یومئذ ، وکان لہ بعدد من فیہا حسنات“ ․․․․ صرح علماوٴنا فی باب الحج عن الغیر بأن للإنسان أن یجعل ثواب عملہ صلاة أو صوماً أو صدقة أو غیرہا کذا فی الہدایة الخ (درمختار مع الشامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند