• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175175

    عنوان: اللہ کے نام پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کو اللہ کے یہاں کیا انعام ملے گا؟

    سوال: غیر مسلم حضرات جانورون کو کھانا بہت برا سمجھتے ہیں ان کے مطابق یہ ظلم ہے اگر نہیں تو ان ڈبح ہو نے والے جانوروں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈنح ہونے کے بعد کیا انعام ملتاہے. برائے کر م حدیث و قرآن مجید کے حوالے سے جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 175175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:289-239/N=4/1441

    ہندو لوگ، کھانے کے لیے حلال جانور ذبح کرنے کو جو ظلم اور برا سمجھتے ہیں، یہ ان کی کم عقلی اور کم فہمی کا نتیجہ ہے، جسے حجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوینے تحفہ لحمیہ میں تفصیل کے ساتھ واضح فرمایا ہے اور کسی جانور کا اللہ کے نام پر قربان ہوجانا یہ اس کے لیے ایک عظیم ترین سعادت ہے؛ کیوں کہ ہر چیز کو اللہ تعالی ہی نے پیدا فرمایا ہے اور وہی سب کے مالک ہیں۔ باقی آخرت میں اللہ کے نام ذبح کیے جانے والے جانووں کے لیے کیا انعام رکھا گیا ہے، اس کی کوئی صراحت ہمیں نہیں ملی ؛ البتہ قرآن نے واضح کیا ہے کہ دنیا کی تمام چیزیں انسان کے نفع کے لیے پیدا کی گئی ہیں اور تمام مخلوقات میں صرف جن وانس مکلف ہیں اور جزا وسزا انہی کے لیے مقدر ہے۔

    قال اللہ تعالٰی: ھو الذي خلق لکم ما في الأرض جمیعاً (سورة البقرة، رقم الآیة:۲۹)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند