• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 174675

    عنوان: مروان بن الحکم کے یبارے میں کیا عقییدہ رکھنا چاہیے

    سوال: مولانا صاحب مروان بن الحکم کے بارے میں کیا عقیدہ صحیح ہے کیا وہ فاق تھا یا پھر نیک انسان؟

    جواب نمبر: 174675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:230-268/sn=4/1441

     مروان بن الحکم صحابہ تابعین اور فقہاء المسلمین کے نزدیک عادل اور امت کے عظیم اشخاص میں ہیں، ان سے صحابہ میں حضرت سہل بن سعد نے روایتیں لی ہیں، تابعین میں حضرت علی زین العابدین سعید بن المسیب، عروہ بن الزبیر، ابوبکر بن عبدالرحمن الحارث، عبید اللہ بن عبد اللہ جیسے جلیل القدر علماء اور محدثین نے حدیثیں روایت کی ہیں، فقہاء میں سبھی نے ان کی عظمت اور خلافت کو تسلیم کیا ہے، ان کے فتاوے کو قابل التفات سمجھا اور ان کی حدیثوں پر اعتماد کیا ہے۔ (دیکھیں : العواصم من القواصم مع حاشیتہ 1/89،ط: وزارة الشؤون الإسلامیة والأوقاف والدعوة والإرشاد - المملکة العربیة السعودیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند