عنوان: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ کو(بے نیاز)کہنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد کے ایک امام صاحب نے دورانِ فاتحہ برائے ایصالِ ثواب(جسکو ختم کہتے ہیں)دعا کرتے ہوئے پڑھی گئی سورتوں کا ثواب جب آنحضرت علیہ السلام کی ذات کو ایصال کیا تو یہ الفاظ کہے(یا اللہ ہم اسکا ثواب تیرے پیارے حبیب علیہ السلام کی بارگاہِ(بے نیاز)میں پیش کرتے ہیں قبول فر ما کیا رسول اللہ کی بارگاہ کو(بارگاہ بے نیاز کہنا)جائز ہے یہ شرک تو نہیں برائے کرم رہنمائی فرمائیں استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ
جواب نمبر: 17395701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 196-128/B=02/1441
بارگاہ بے نیاز صرف اللہ کی بارگاہ ہے۔ اللہ کے سوا اور کسی کی بارگاہ کو بے نیاز کہنا درست نہیں۔ امام صاحب کو محبت و پیار کے ساتھ سمجھا دیں، ہر کوئی اللہ کا محتاج ہے حتی کہ انبیاء کرام بھی اور ہمارے نبی بھی اللہ کے محتاج ہیں۔ بے نیاز اور غیر محتاج صرف اللہ کی ذات ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند