• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1735

    عنوان:

    بہت سارے غیر مسلم مجھے سے سوال کر تے ہیں کہ اگر اللہ تعالی ہم لوگوں کے مقدر کا مالک ہے تو پھر ہماری بری حرکتوں اور ہم سے سرزد ہوئے گناہ پر ہمارا مواخذہ نہیں ہونا چاہئے؟ براہ کرم، اختصارکے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 1735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 486/ ل= 486/ ل

    اللہ تعالیٰ ہمارے مقدر کا مالک تو ہے مگر انسانوں کو بالکل مجبور بھی نہیں چھوڑا ہے بلکہ ان کو اختیار دیا ہے جس کے سبب ان سے نیک و بد اعمال سرزد ہوتے ہیں اسی اختیار کی وجہ سے ان سے آخرت میں مواخذہ ہوگا : بل نقول: إن العبد مختار مستطیع علی الطاعة والمعصیة ولیس بمجبور (شرح فقہ اکبر: ۵۷، ط کیرالہ)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند