• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172816

    عنوان: کسی مسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دینے كا حق كسے ہے؟

    سوال: آج کل کچھ عام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دین کا علم رکھنے والے کچھ حضرات بھی یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ کسی انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی مسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے ۔ اگر کوئی شخص اللہ اور اسکے آخری رسول صلی علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہو اور خود کو مسلمان کہتا اور مانتا ہو تو کسی اور وجہ سے اس کو کافر قرار دینا کسی انسان کا حق نہیں یہ اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ اگر یہ سوچ اور یہ کہنا درست نہیں تو کن دلائل کی بنیاد پر؟ اس کی تفصیل کے لیئے کس مضمون یا کتاب کا مطالعہ کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 172816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1501-1271/L=12/1440

    اس سلسلے میں حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ نے ”تکفیر کے اصول“ کے نام سے ایک رسالہ مرتب کیا ہے، آپ اس کا مطالعہ فرمالیں۔ یہ رسالہ جواہر الفقہ کی جلد اول کا حصہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند